Saturday, December 15, 2012

Voice of PML (N) | (صداۓ مسلم لیگ (ن

Voice of PML (N) | (صداۓ مسلم لیگ (ن 

خارجہ پالیسی پر نظر
Originally published in Daily Nawa-e-Waqt and The Nation dated Nov 13, 2012.

Pakistan’s fractured foreign responses

President Barack Obama has won the mandate to rule US and by proxy the world for another four years. We as the key ‘problem child’ of the world need to be clear on what we are faced with in the future. It is not so important how we view the world. It is more important how the world views us. Only then can we make intelligent interventions to protect our sovereignty, and maximise the gains for our peoples. Currently, Pakistan’s foreign policy seems fractured. We seem too obsessed with our worldview. Frankly, we are constantly on the receiving end and have lost all initiative. Perhaps, if the government relied on taking advice on foreign policy positions from the opposition in Parliament, it could do better.
It is time for a wake up call in the corridors of the Foreign Office and presidency. In the last week, we have had many high level visits from Iran and Russia cancelled. We are being led on the Malala issue by million signature petitions by the world. And we are tolerating Karzai’s insulting comments: “Terrorism is a snake and when you train a snake, you can’t expect it will only go in the neighbour’s house. When the attack on Malala happened, this proved our point.”
What are the major powers thinking? What does Obama have on his foreign policy plate and how will that affect us? He has the Afghanistan withdrawal to plan with Pakistan involvement and not sans clearly. He needs to decide how he will hold Israel back from an attack on Iran, and why the two-state solution is stuck in limbo creating credibility issues for all stakeholders. He needs to decide how much involvement he will have in the Arab Spring/uprisings considering the backlash could be more on the US, since the dictator allies would have vanished leaving the masses to the potential influence of religious forces. He will have to decide on the Asian front how to manage shoring up alliances with Japan, Korea and India in wake of China’s predominance.
What does Europe have on its foreign policy plate? It is clear that after the Lisbon Treaty, the weaker EU institutions failed to create an equality grid for all EU members and the biggest three (namely UK, France and Germany) have an edge. Thus, the big three foreign policy priorities will be the key, which Pakistan needs to be better prepared for. Germany has a geo-economic world vision, which means its big businesses lead the way. France, whilst being keen on sovereignty, wishes to lead due to its penchant for ‘role de la France’. The UK is considered to have the Rolls Royce diplomats which have the Commonwealth forum as platform. Together they are concerned with Libya, Syria, Israel, Iran, Afghanistan and Pakistan, but they are not just there to echo US positions. They consider their role larger due to their historic connections with all these areas. In the final analysis, they are all committed to the European Parliament’s European Security and Defence policy. Pakistan needs to focus on that because the military interventions against terrorism will be coordinated, to a large extent, through an existentialist threat perception by the combined European force.
What does China have on its foreign policy plate, as enunciated recently by Hu Jintao, General Secretary of the CPC Central Committee? He said clearly that China “will improve relations with developed economies and continue to promote friendship and partnership with its neighbours to ensure that its development will bring them more benefits.” Pakistan should not be under any illusion, as to how this policy statement will impact it. Any terrorism spill over into Chinese territory will not be appreciated. Any slow down on economic partnership and infrastructure investments will not be advisable either. Pakistan needs to buckle up on both these fronts.
In the midst of these international priorities where does Pakistan find itself? Pakistan as a country does not have a foreign policy, which is coherent or coordinated. In a world where we are the focus in a negative way, we need to sort our story. The presidency/Foreign Office, the military and Parliament need to run with one narrative. Whilst we as opposition are clear on our foreign policy direction, the threesome is not coordinated. We don’t mind leading the debate, but then the sharing of information at tactical level has to be seamless. The following positions need consensus for us to face the world in a unified way:
1- Pakistan will strike at the terrorists, who have attacked us and do not accept the state of Pakistan or our constitution. The method of the strike has to be discussed with all political stakeholders clearly, so that the spill over in the cities is clearly braced for as one nation. No blame games will be tolerated. The type of enemy being struck, its capability for damage has to be explained clearly. Its extent of enmity to the state has to be spelled out versus left in the dark.
2- We will speak to those who are willing to enter the dialogue process with a view to entering the electoral process.
3- Pakistan will not tolerate duality on drones. If they need to be used for targets that are hardened, it needs to be our own military, which needs to have the control.
4- The concept of no-go areas for our own population has to end. The government must establish full control in all of Pakistan. So that no ethnic group or sect is persecuted inside Pakistan. Similarly, there needs to be zero tolerance for boots on ground presence of foreign forces because that wrecks our own security regime.
5- The government’s treatment of TTP and nationalists rebelling against discriminations has to be different. The same medicine doesn’t apply to all elements.
6- Pakistan needs to be clear that it wishes to see more economic activity with India whilst having forward resolution dialogue on hardcore issues like Kashmir. Parallel effort has to be made on both economy and territorial disputes.
7- The impact of the 2014 withdrawal from Afghanistan whilst ensuring a dialogue with Talibans, which protects Pakistan’s national interests, is critical.
8- Pakistan has to play a role in calming the West on Iran. It is an important neighbour, which cannot be left to face the world alone. Our relevance needs to be felt.
9- On China, we need to ensure security and a fast track facilitation on investment.
10- ‘No Bilateral Investment Treaties till favourable Free Trade Agreements’ with all our major trading partners needs to be the basic rule of thumb.
In the final analysis, none of the above is possible till a new government such as PML-N takes charge in Islamabad. Corruption, crumbling institution/economy and our own fiscal debt cliff has made us an international basket case. With a responsible foreign policy vision, fiscal discipline/austerity and clarity on foreign policy directions, we can overcome the credibility gap with the rest of the world. However, for that we need to understand clearly the world priorities, our potential role in it and have one narrative to face the world.
The writer is a former parliamentarian.
Email: marvi.nmemon@gmail.com


http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/columns/12-Nov-2012/pakistan-s-fractured-foreign-responses

URDU VERSION 

http://www.nawaiwaqt.com.pk/adarate-mazameen/13-Nov-2012/143888


صدر اوباما مزید چار  سال کیلئے امریکہ اور باقی دنیا پر حکمرانی کا مینڈیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان دنیا کیلئے ایک بنیادی مسئلہ ہے اس لئے ہمیں یہ علم ہونا چاہیے کہ ہمیں مستقبل میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا یہ چیز اہم نہیں کہ ہم دنیا کو کس طرح دیکھتے ہیں بلکہ اس سے زیا دہ یہ ضروری ہے کہ دنیا ہمیں کس طرح دیکھتی ہے۔ اسی طرح ہم اپنی خود مختاری کو محفوظ اور اپنے عوام کیلئے زیادہ کچھ حاصل کرنے سے متعلق ذہا نت آمیز اقدامات کر سکتے ہیں۔ ہماری حالیہ خارجہ پا لیسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے۔ ہم دنیا کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی اندیشوں کا شکار ہیں۔ بے تکلفی سے کہا جائے تو ہم یکساں طور پر اختتام پر پہنچ گئے ہیں اور ہم اٹھائے گئے ابتدائی اقدامات سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیںالبتہ اگر حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے خارجہ پالیسی کے حوالے سے تجاویز لے تو صورتحال میں بہتر آ سکتی ہے۔ یہ ایوان صدر اور دفتر خارجہ کے لئے جاگنے کا وقت ہے۔ گزشتہ ہفتہ ایران اور روس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا۔ ہم ملالہ ایشو میں پھنسے ہیں جس پر دنیا بھر سے لوگوں نے دستخطی پٹیشنز بھیجی ہیں اور ہم افغان صدر کرزئی کے توہین آمیز بیان کو بھی برداشت کر رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی ایک سانپ ہے اور جب آپ سانپ کو تربیت دیتے ہو تو اس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہمسائے کے گھر میں داخل نہیں ہو گا۔ ملالہ پر حملے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔ عالمی طاقتیں کیا سوچ رہی ہیں۔ صدر اوباما اپنی خارجہ پالیسی کس طرح بناتے ہیں اور یہ ہم پر کس طرح اثر انداز ہو گی۔ وہ پاکستان کی شمولیت سے افغانستان سے انخلاءکا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اوباما کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اسرائیل کو کس طرح ایران پر حملے سے باز رکھ سکتے ہیں اور دو ریاستی حل کیونکہ تعطل کا شکار ہے جس سے تمام سٹیک ہولڈروں کی ساکھ داﺅ پر لگی ہوئی ہے، انہیں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ عرب ملکوں میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حالات میں وہ خود کو کس حد تک ملوث کر سکتے ہیں خصوصاً ایسی صورت حال ہو کہ ان تبدیلیوں کے اثرات امریکہ پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ ایسے حالات میں عرب ممالک میں آئے ڈکٹیٹر ا تحادی ختم ہو جائیں گے اور وہاں عوام پر مذہبی قوتوں کا اثر و نفوذ قائم ہو جائے گا۔ انہیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہو گا کہ چین کے بڑھتے ہوئے غلبے کے پیش نظر وہ جاپان، کوریا اور بھارت جیسے ممالک کے ساتھ اتحاد کو کس طرح مضبوط بنا سکے گا۔

یورپ کیلئے خارجہ پالیسی کے حوالے سے کون سے راستے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ لزبن سمجھوتے کے بعد یورپی یونین کے نسبتاً کمزور ادارے یونین کے تمام رکن ممالک کیلئے یکسانیت پیدا نہ کرتے اور تین بڑے ممالک برطانیہ جرمنی اور فرانس کو برتری حاصل ہو گئی۔ اس طرح خارجہ پالیسی کے حوالے سے تین بڑی ترجیحات ہونگی۔ جن کیلئے پاکستان کو تیار رہنا ہو گا۔ جرمنی عالمی سطح پر جغرافیائی اور اقتصادی وژن کا حامل ملک ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اسکی وسیع تجارت راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ فرانس جو اپنی خودمختاری سے گہری وابستگی رکھتا ہے یونین کی قیادت کی خواہش رکھتا ہے۔ برطانیہ کے پاس بہترین سفارت کار ہیں اور اسکے پاس دولت مشترکہ کا پلیٹ فارم بھی ہے۔ جبکہ اجتماعی طور پر وہ لیبیا شام اسرائیل ایران افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی موقف کے تحت چلنا نہیں چاہتے بلکہ ان خطوں کے ساتھ تاریخی تعلقات کے باعث اپنا رول اس سے بڑھ کر تصور کرتے ہیں۔ البتہ وہ یورپی پارلیمنٹ کی یورپی سکیورٹی اور دفاعی پالیسی پر کاربند ہیں۔ پاکستان کو اس بات پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف ان کی فوجی مداخلتیں مربوط ہونگی چونکہ وہ دہشت گردی کو یورپ کی پوری قوت کے خلاف خطرہ تصور کرتے ہیں جہاں تک چین کی ممکنہ خارجہ پالیسی کا تعلق ہے جیسا کہ حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہوجن تا¶ نے کہا چین ترقی یافتہ معیشتوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے گا اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستی اور پارٹنرشپ کو فروغ دے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی ترقی کےلئے زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں۔ پاکستان کو اس بارے میں کسی فریب کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ چینی اعلیٰ عہدیدار کا یہ بیان اس پر کس طرح اثر انداز ہو گا۔ چین اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردی کی بہرحال ستائش نہیں کرے گا۔ ان بین الاقوامی ترجیحات کی موجودگی میں پاکستان خود کو کہاں کھڑا محسوس کرتا ہے۔ پاکستان کی کوئی مربوط پالیسی نہیں۔ دنیا میں جہاں ہمارا منفی امیج بنا ہوا ہے ہمیں سوچ سمجھ کر معاملات کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ ایوان صدر، دفتر خارجہ، فوج اور پارلیمنٹ کے لئے ضروری ہے کہ وہ یکسوئی کے ساتھ کام کریں ۔ متحد ہو کر دنیا کا سامنا کرنے کیلئے درج ذیل موقف پر اتفاق رائے قائم کرنا ہو گا۔ ہم ان دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے جو ہم پر حملہ کریں جو پاکستان اور ہمارے اداروں کو تسلیم نہ کرتے ہوں۔ انہیں نشانہ بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں تمام سیاسی سٹیک ہولڈروں کے ساتھ کھل کر بات چیت کی جائے تاکہ ہر کارروائی ایک قوم کے طور پر کی جائے۔ 

 -1 کوئی بلیم گیم برداشت نہیں کی جائے گی۔ نشانہ بنائے جانے والے دشمن کی نوعیت نقصان پہنچانے کے والے سے ہی صلاحیت کی وضاحت واضح طور پر کی جانی چاہیے، حالات کے سا تھ اس کی دشمنی کو اندھیرے میں رکھنے کی بجائے اسے واضح کرنا چاہیے۔ 

-2 ہم ان کے ساتھ بات کریں گے جو مذاکراتی عمل میں شرکت پر آمادہ ہوں تاکہ انہیں انتخابی عمل میں شریک کیا جا سکے۔

-3 پاکستان ڈرون حملہ کے بارے میں دہرا معیار برداشت نہیں کرے گا اگر انہیں مشکل اہداف کے خلاف استعمال کرنے کی ضرورت ہے تو اس کا کنٹرول ہماری اپنی فوج کے اوپر ہونا چاہیے۔

-4 ہماری اپنی ہی آبادی کے نو گو ایریاز کا تصور ختم ہونا چاہیے حکومت کو ملک بھر پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کے اندر کسی نسلی گروپ یا فرقے کوایذا نہ پہنچائی جا سکے۔ اسی طرح اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوجی کی موجودگی برداشت نہ کی جائے کیونکہ یہ ہماری اپنی سلامتی کے تقاضوں کے منافی ہے۔
-5 تحریک طالبان پاکستان اور امتیازات کے خلاف نبردآزما قوم پرستوں کے ساتھ حکومتی رویہ مختلف ہونا چاہیے۔ تمام عناصر کے خلاف ایک ہی نسخہ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
-6 پاکستان کو اس معاملے میں بالکل واضح ہونا چاہیے کہ وہ بھارت کے ساتھ مزید اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کے بارے میں بھی مساوی طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ علاقائی تنازعات کے حل اور معیشت دونوں پہلوﺅں کو یکساں کوپیش نظرہونا چاہیے۔
-7 2014ءمیں غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے اثرات کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
-8 ایران کے بارے میں مغرب کے رویہ ٹھنڈا کرنے میں پاکستان کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایران ہمارا اہم پڑوسی ہے جسے دنیا کا سامنا کرنے کیلئے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ہمیں متعلقہ ضروریات کا احساس کرنا ہو گا۔
-9 چین کے بارے میں سیکورٹی کا معاملہ یقینی بنانے کے ساتھ پاکستان کے اندر تیز تر سرمایہ کاری کو یقینی بنانا چاہیے۔
-10 پاکستان کے تمام بڑے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کیلئے قابل قبول فری ٹریڈ معاہدوں کے بغیر دو طرفہ سرمایہ کاری نہ کرنے کو بنیادی اصول بنایا جائے۔ تجزیے کی آخری بات یہ ہے کہ یہ سب مندرجہ بالا معاملات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ ہو، کرپشن، لڑکھڑاتی معیشت کمزر اداروں اور بھاری قرضوں نے ہمیں دنیا بھر میں مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی ویژن مالیتی ڈسپلن بچت واضح خارجہ پالیسی سے ہم باقی دنیا کے ساتھ پیدا ہونے والے ساکھ کے فقدان کو دور کر سکتے ہیں تاہم اس مقصد کیلئے دنیا کی ترجیحات اور ان کے حوالے سے اپنے کردار کو صحیح طور پر سمیٹنا ہو گا اور دنیا کا سامنا کرنے کیلئے یکسو ہونا پڑے گا۔



1 comment: