ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 124 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال اور پیپلزپارٹی کی بشریٰ اعجاز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حلقہ این اے 124 میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن ٹریبیونل نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ حلقہ این اے 124 میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے بعد ٹریبونل نے الیکشن کو درست قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسلمبی کے حلقہ این اے 124 پر مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ شیخ روحیل اصغر نے کامیابی حاصل کی تھی جسے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment