News reel

Followers

Thursday, December 5, 2013

روس نے پاکستانی کینو کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

روس نے پاکستانی کینو کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

روس کا ایک وفد جلد پاکستان آئے گا جس کے بعد چاول اور آلو کی درآمد پر پابندی بھی ختم ہونے کی توقع ہے، سکندر حیات بوسن۔ 

اسلام آ باد: روس نے 2 ماہ قبل پاکستانی کینو کی درآمد پر لگائی جانے والی پابندی ختم کر دی ہے۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا کہ ہر سال پندرہ سے 17کروڑ ڈالر کے 3لاکھ ٹن کینو روس برآمد کئےجاتے تھے تاہم رواں برس اکتوبر میں روس نے پاکستانی کینو، چاول اور آلو کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی جوختم کر دی گئی ہے۔ روس کا ایک وفد جلد پاکستان آئے گا جس کے بعد چاول اور آلو کی درآمد پر پابندی بھی ختم ہونے کی توقع ہے۔ سکندر حیات بوسن کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے آلو کی نئی فصل مارکیٹ میں آ جائے گی اورقیمتیں کم ہو جائیں گی جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ پیداوار کم ہونے کی وجہ ہوا۔

 

0 comments: