دنیا میں بہت سے جھوٹے دیکھے لیکن عمران خان جیسا نہیں دیکھا، خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیا میں بہت بڑے جھوٹے دیکھے ہیں لیکن عمران خان جیسا انداز کسی کا نہیں، وہ اس قدر اونچی آواز میں جھوٹے بولتے ہیں کہ سچا شخص بھی اپنی سچائی پر شش و پنج میں پڑجاتا ہے۔
![](http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/284840-saad-1409641767-330-640x480.jpg)
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں آج جو بھی ہورہا ہے وہ ایک سازش کا حصہ ہے اور اس میں طاہر القادری، عمران خان، شیخ رشید، چوہدری برادران اور پرویز مشرف شامل ہیں۔ عمران خان اب انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہو بھی جائیں تو حکومت اس کی تحقیقات کرائے گی کیونکہ اب یہ ان کا نہیں ہمارا مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ کسی دھاندلی ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں، جو جہاں سے جیتا ہے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی اور جہاں سے ہارا ہے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ افواج پاکستان آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہے، اس وقت بھی مسلح افواج آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کا تحفظ کررہی ہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، کسی جمہوری شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ڈنڈے اٹھا کر دارالحکومت کو فتح کرنے پہنچ جائے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کو ڈانواڈول کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی میں پھوٹ ڈال دی ہے لیکن اپنی انا سے باز نہیں آتے۔
0 comments:
Post a Comment